تلنگانہ

بنڈی سنجے نے وزیر اعظم کے دورہ ورنگل کے انتظامات کاجائزہ لیا

بنڈی سنجے نے آرٹس سائنس کالج گراؤنڈہنمکنڈہ کے جلسہ عام کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس قائدین کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کو تلنگانہ میں دہرانے کی باتیں کررہے مگر ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ تلنگانہ میں کانگریس سیاسی طورپر کمزور ہے۔

حیدرآباد: صدربی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے 8جولائی کو آرٹس اینڈ سائنس کالج صوبیداری ہنمکنڈہ ورنگل میں جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی اس جلسہ سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

انہوں نے پارٹی قائدین اورکارکنوں سے اپیل کی کہ اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے پر توجہ دیں۔ بنڈی سنجے آج ورنگل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق میں بی جے پی جلسہ کے کامیاب انعقادکرنے پر ریاستی قائدین کی ستائش کی تھی۔

قبل ازیں بنڈی سنجے نے آرٹس سائنس کالج گراؤنڈہنمکنڈہ کے جلسہ عام کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس قائدین کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کو تلنگانہ میں دہرانے کی باتیں کررہے مگر ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ تلنگانہ میں کانگریس سیاسی طورپر کمزور ہے۔

حضورآباد‘ منوگوڑواور دباک کے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار وں کی ضمانتیں ضبط ہوگئی تھیں۔انہوں نے بی آرایس اور کانگریس کے قائدین آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کوشکست دینے کے لئے سازش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا ایجنڈہ غریب عوام کی بھلائی کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں بی جے پی ہی بی آرایس کی متبادل سیاسی جماعت ہے۔ریاست کے عوام چیف منسٹر کے سی آر پراب بھروسہ نہیں کرتے وہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کوکامیاب بناناچاہتے ہیں۔

این ایس ایس کے مطابق صدرتلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کمارنے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی 8 جولائی کوہنمکنڈہ میں آرٹس اینڈسائنس کالج گراؤنڈپر منعقد شدنی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم مودی‘اُس روز 9 بجے صبح جلسہ میں پہونچیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ جلسہ میں 15 لاکھ افراد کی شرکت کویقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ورنگل کی این جی اوز کالونی کے ایس وی کنونشن ہال میں پارٹی قائدین کا اجلاس منعقد ہواجس میں مرکزی وزیر کشن ریڈی‘پارٹی قائدین ایٹالہ راجندر‘ جی موہن راؤ‘ایم ششی دھر ریڈی‘جی وجئے راما راؤ اور دیگر نے شرکت کی۔

 اجلاس میں وزیر اعظم کے جلسہ کے انتظامات پرغور وخوض کیاگیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کانگریس قائد راہول گاندھی کا حوالہ دیا اورکہاکہ اسی مقام پر راہول کا جلسہ منعقد ہوا تھا جس میں بڑی مشکل سے 2لاکھ افراد شریک تھے مگر ہمیں‘مودی کے جلسہ میں 15 لاکھ افراد کی شرکت کویقینی بنانا چاہئے۔

پارٹی کارکنوں کواس جانب خصوصی توجہ مرکوز کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہوئی ہے۔ پارٹی کے کئی کارکنوں نے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ ضلع کے ایس جگن موہن ریڈی جیسے قائد نے پارٹی کے لئے اپنی زندگی قربان کردی تھی۔

a3w
a3w