حیدرآباد
فائنل میں ہندوستان کا خواب ادھورا، تھائی لینڈ کی حسینہ مس ورلڈ 2025بن گئیں (ویڈیو)
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی حسین و باصلاحیت حسینہ اوپل سوچاتا نے مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ یہ اعزاز انہیں ہفتہ کی شب حیدرآباد کے ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹرمیں منعقدہ 72ویں سالانہ مس ورلڈ کے فائنل مقابلے میں حاصل ہوا۔

حیدرآباد: تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی حسین و باصلاحیت حسینہ اوپل سوچاتا نے مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ یہ اعزاز انہیں ہفتہ کی شب حیدرآباد کے ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹرمیں منعقدہ 72ویں سالانہ مس ورلڈ کے فائنل مقابلے میں حاصل ہوا۔
دنیا بھر کے 108 ممالک کی نمائندگی کرنے والی حسیناؤں نے اس عالمی مقابلے میں شرکت کی، تاہم اوپل سوچاتا نے اپنی خوب صورتی،ذہانت اور فن کے بے مثال امتزاج سے نہ صرف ججس بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کے دل جیت لیے۔
ان کی کامیابی نے جہاں انہیں انفرادی شہرت عطا کی، وہیں تھائی لینڈ کے لیے عالمی سطح پرفخر اور شناخت کا باعث بھی بنی۔
یہ عظیم الشان فائنل 20 روزہ تقریبات اور ثقافتی پروگرامس پر مشتمل اس شاندار مقابلے کا اختتام تھا، جس نے نہ صرف حسن اور ہنر کے کئی رنگ پیش کیے بلکہ حیدرآباد کو عالمی نقشے پر مرکزِ توجہ بنادیا۔