ایشیاء

Bangladesh Israel travel ban: بنگلہ دیش کے شہریوں کے اسرائیل جانے پر پابندی

بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹس پر ”سوائے اسرائیل“ پھر سے چھاپنا شروع کردیا ہے۔ اُس نے اپنے شہریوں کے اسرائیل جانے پر پابندی لگادی ہے۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام کی برہمی بڑھتی جارہی ہے۔

Bangladesh Israel travel ban: ڈھاکہ (پی ٹی آئی) بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹس پر ”سوائے اسرائیل“ پھر سے چھاپنا شروع کردیا ہے۔ اُس نے اپنے شہریوں کے اسرائیل جانے پر پابندی لگادی ہے۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام کی برہمی بڑھتی جارہی ہے۔

وزارت داخلہ نے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن کو ہدایت دی کہ پاسپورٹس میں پھر سے لکھا جائے کہ یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے سارے ممالک کیلئے کارکرد ہے۔

سرکاری بی ایس ایس نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ تمام ممالک سوائے اسرائیل کا جملہ شیخ حسینہ کی عوامی حکومت نے 2021 میں ہٹادیا تھا۔ اُس وقت حکام نے کہا تھا کہ پاسپورٹ کا بین الاقوامی معیار برقراررکھنے کیلئے ایسا کیا گیا۔

نائب معتمد وزارت داخلہ (سیکوریٹی) سرویسس ڈیویژن نیلیما افروز نے بتایاکہ ہم نے سوائے اسرائیل والا جملہ جوڑنے کی ہدایت 7 اپریل کو دی۔ ایک دن قبل ڈھاکہ میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

وہ فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگارہے تھے۔ سب سے بڑا احتجاج ڈھاکہ یونیورسٹی کے قریب سہروردی ادیان میں ہوا۔مظاہرین امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی تصاویر پر چپل ماررہے تھے۔ سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اسلامی گروپس نے اس ریالی کی تائید کی۔