شمالی بھارت

بھجن لال شرما نے راجستھان کے چیف منسٹر کا حلف لیا

وزیر اعلیٰ کے ساتھ نامزد نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری اور پریم چند بروا نے بھی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ دونوں نے ہندی زبان میں حلف لیا۔

جے پور: راجستھان میں جے پور کے سنگانیر اسمبلی حلقہ سے پہلی بار ایم ایل اے بننے والے بھجن لال شرما نے جمعہ کے روز یہاں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ راجدھانی جے پور کے رامنیواس باغ میں واقع تاریخی البرٹ ہال کے سامنے منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں گورنر کلراج مشرا نے مسٹر بھجن لال شرما کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

متعلقہ خبریں
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی نئی دہلی آمد

 انہوں نے ہندی زبان میں حلف لیا۔ آج مسٹر شرما کی سالگرہ بھی ہے اور اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ نامزد نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری اور پریم چند بروا نے بھی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ دونوں نے ہندی زبان میں حلف لیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرساد نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے متعدد وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔

اسی طرح ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، بی جے پی کے ریاستی صدر سی پی جوشی، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، سینئر بی جے پی لیڈر راجندر سنگھ راٹھور، ڈاکٹر ستیش پونیا اور پارٹی کے کئی رہنما اور منتخب ایم ایل اے نے تقریب میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان اور عام لوگ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی عام انتخابات-2023 میں بی جے پی نے 115 سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کی تھی اور منگل کے روز بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں بھجن لال شرما کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔ جبکہ ودیادھر نگر سے ایم ایل اے دیا کماری اور پریم چند بیروا کو نائب وزیر اعلیٰ اور اجمیر شمالی سے واسودیو دیونانی کو اسمبلی کا اسپیکر نامزد کیا گیا۔

200 اسمبلی سیٹوں میں سے 199 پر ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے 115 پر کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس 69 پر سمٹ گئی۔ ضلع سری گنگا نگر کی کرن پور سیٹ پر کانگریس امیدوار گرمیت سنگھ کنر کی موت کی وجہ سے انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے، جہاں اب 5 جنوری کو ووٹنگ ہوگی۔