محمد سمیع کے گندے دماغ اور لالچ کی وجہ سے ہمیں یہ دن دیکھنا پڑرہا ہے: حسین جہاں
حسین جہاں نے کہا کہ سمیع کے لالچ اور گندے دماغ کی وجہ سے ہم تینوں کو ایسا وقت دیکھنا پڑرہا ہے، وہ پیسوں سے خود کو خوش رکھنے کی کوشش کررہا ہے لیکن میں ایسی نہیں ہوں۔
کولکتہ: آئی سی سی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کرنے کے باوجود میڈیا نے فاسٹ بولر محمد سمیع کی نجی زندگی اور انکی بیوی حسین جہاں کے نامناسب الزامات انٹرویو نشر کرنے لگی ہے۔
میڈیا چینل نے آئی سی سی ورلڈکپ میں محمد سمیع کی شاندار پرفارمنس پر انکی بیوی کا انٹرویو لیا، حسین جہاں نے ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی پر سراہا تاہم ساتھ ہی فاسٹ بولر پر طنز بھی کَس دیا۔
ہندوستانی کرکٹر کی اہلیہ حسین جہاں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کبھی کبھی ذہن میں یہ خیالات آتے ہیں کہ سمیع جتنے اچھے کرکٹر ہیں اگر اتنے ہی اچھے وہ انسان ہوتے تو میں، میری بیٹی انکے ساتھ ہسی خوشی زندگی گزار رہے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ سمیع کے لالچ اور گندے دماغ کی وجہ سے ہم تینوں کو ایسا وقت دیکھنا پڑرہا ہے، وہ پیسوں سے خود کو خوش رکھنے کی کوشش کررہا ہے لیکن میں ایسی نہیں ہوں۔ حسین جہاں کا مزید کہنا تھا کہ وہ واقعی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ زندگی میں بہت اچھا ہو، ذاتی زندگی میں انہوں نے بہت برا کیا۔
قبل ازیں ورلڈکپ کے دوران ایک انٹرویو میں حسین جہاں نے ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی دیکھانے پر مبارکباد دی تاہم محمد سمیع کی کارکردگی پر بات کرنے سے گریز کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ میں ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات ضرور بھیجوں گی لیکن سمیع کو نہیں!۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پائل گھوش نے فاسٹ بولر محمد سمیع کو شادی کی مشروط پیشکش بھی کی تھی۔