ایشیاء

یٰسین ملک کی بیگم‘ پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی خصوصی مشیر

پاکستانی شہری مشعال ملک‘ یٰسین ملک کی بیگم ہیں اور انہیں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی خصوصی مشیر برائے انسانی حقوق اور ویمن امپاورمنٹ بنایا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان نے جیل میں بند کشمیری علیحدگی پسند رہنما یٰسین ملک کی بیوی مشعال حسین ملک کو نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی مشیر خصوصی مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

جمعرات کی رات صدر عارف علوی نے ایوان ِ صدر میں 19 رکنی کابینہ کو حلف دلایا جس کے بعد وزیراعظم کے 5 مشیران ِ خصوصی کی فہرست جاری ہوئی جس میں ان کا نام بھی شامل ہے۔

پاکستانی شہری مشعال ملک‘ یٰسین ملک کی بیگم ہیں اور انہیں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی خصوصی مشیر برائے انسانی حقوق اور ویمن امپاورمنٹ بنایا گیا۔

 خصوصی مشیر کا درجہ جونیر وزیر سے کم ہوتا ہے لیکن وہ وزیراعظم کو اہم امور میں مشورے دیتا ہے۔ جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یٰسین ملک نے 2009میں راولپنڈی میں مشعال سے شادی کی تھی۔

دونوں کی ملاقات 2005 میں یٰسین ملک کے دورہ ئ پاکستان میں ہوئی تھی۔ مشعال اپنی بیٹی کے ساتھ اسلام آباد میں رہتی ہیں۔ ان کی پیدائش 1985کی ہے اور انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس ای) سے تعلیم حاصل کی۔ یٰسین ملک کو دہشت گرد فنڈنگ کیس میں تحت کی عدالت نے مئی میں عمرقید کی سزا سنائی۔