شمالی بھارت

نماز پڑھنے کے سلسلے میں مارپیٹ، سات زخمی

اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے اروائی علاقے میں مسجد میں نماز پڑھنے کے سلسلے میں پیر کو دو فریقین میں ہوئی مارپیٹ میں دونوں فریق کے سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے اروائی علاقے میں مسجد میں نماز پڑھنے کے سلسلے میں پیر کو دو فریقین میں ہوئی مارپیٹ میں دونوں فریق کے سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بچے کے ساتھ بدفعلی
گناہ سے بچنے کی تدبیریں
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
ترنمول کانگریس قائد کا قتل باروپور میں کشیدگی
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے اٹاوہ میں مسجد پر نماز پڑھنے کے سلسلے میں ایک ہی سماج کے دو فریقین میں تنازع شروع ہوگیا جو مارپیٹ میں تبدیل ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک فریق اس وقت مسجد کو اپنا بتا کر دوسرے فریق کو اس میں جانے سے منع کررہا تھا اور اسی کو لے کر معمولی تنازع شروع ہوا جو مارپیٹ میں تبدیل ہوگیا۔

مارپیٹ کے واقعہ میں دونوں فریقین میں یسین علی(27)، لال محمد(45)،نسیم(28)،رسال الدین(25)،عمران(18)، ذبیح اللہ(36) اور ساجد(30)زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے دونوں فریقین کی تحریر لے کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔