تلنگانہ

بھارت بند کا تلنگانہ میں بھی اثر۔عام زندگی متاثر

ڈرائیوروں نے بسوں، کاروں اور آٹو رکشوں کو جگہ جگہ روک کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا اور کئی مقامات پر لوگ پیدل اپنی منزلوں کی جانب جانے پر مجبور ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت کی مزدور اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ٹریڈ یونینوں اور کسان تنظیموں کے مشترکہ فورم کے بھارت بند کا اثرتلنگانہ میں بھی دیکھاگیا جہاں عام زندگی متاثررہی۔

ریاست میں اس ہڑتال کے نتیجہ میں سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں کام کاج ٹھپ رہا۔

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

ڈرائیوروں نے بسوں، کاروں اور آٹو رکشوں کو جگہ جگہ روک کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا اور کئی مقامات پر لوگ پیدل اپنی منزلوں کی جانب جانے پر مجبور ہیں۔

سنگارینی کالریز میں کنٹریکٹ مزدوروں نے رضاکارانہ طور پر کام بند کر دیا جس سے کان کنی کی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کسان اور مزدور تنظیموں نے مودی حکومت کی مبینہ موافق کارپوریٹ اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 12 فروری کو اس ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے اثرات بینکنگ، انشورنس اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔