جرائم و حادثات

بھوجپور: دو گاڑیوں کی ٹکر،چار کی موت، پانچ زخمی

اس حادثہ میں آٹو رکشا میں سوار چار افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

آرا: بہار میں بھوجپور ضلع کے شاہ پور تھانہ علاقے میں جمعرات کو دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر میں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ لوگ آٹو رکشا میں سفر کر رہے تھے کہ بناہی اوور برج کے قریب ایک گاڑی نے آٹو رکشا کو ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں آٹو رکشا میں سوار چار افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

زخمیوں کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔