تلنگانہ

بھوبھارتی اسکیم،اراضیات کے تنازعات کاخاتمہ ہوگا: پونم پربھاکر

جیسے آدھار کارڈ ہر شہری کے لئے شناخت کا ذریعہ ہے، اسی طرز پر اب اراضی کے لیے بھی نقشہ تیار کر کے بھودھار کارڈ جاری کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں، جہاں عوام کو فوری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

جیسے آدھار کارڈ ہر شہری کے لئے شناخت کا ذریعہ ہے، اسی طرز پر اب اراضی کے لیے بھی نقشہ تیار کر کے بھودھار کارڈ جاری کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ضلع سدی پیٹ کے جنگاؤں میں منعقدہ بھوبھارتی ریونیو کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ بھوبھارتی اسکیم کا مقصد حق داروں کے وقار کو محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکناپیٹ کو پائلٹ ماڈل منڈل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تاکہ اس اسکیم کو بہتر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اراضی سے متعلق تنازعات بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں لیکن اب بھوبھارتی اسکیم کے ذریعہ ایسے جھگڑوں کا مؤثر خاتمہ ممکن ہو گا اور گاؤں کی سطح پر ایسے مسائل کی گنجائش نہیں رہے گی۔