انٹرٹینمنٹ

بِگ باس اب فیملی شو نہیں رہا، پابندی لگانے شیوسینا لیڈر کا مطالبہ

شیوسینا کے ایک رکن اسمبلی نے آج ریالٹی شو”بِگ باس“ کا ٹیلی کاسٹ روک دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک حالیہ اے پی سوڈ میں فحش مواد پیش کیا گیا۔

ممبئی: شیوسینا کے ایک رکن اسمبلی نے آج ریالٹی شو”بِگ باس“ کا ٹیلی کاسٹ روک دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک حالیہ اے پی سوڈ میں فحش مواد پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کلرس ٹی وی نے ’بگ باس 17‘ کی ابتدائی تاریخ کا اعلان کردیا

منیشاکایانڈے نے جو چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے کی زیرقیادت حکمراں شیوسینا کے ترجمان بھی ہیں، ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی اور یہ مطالبہ کیا۔

کایانڈے نے کہا کہ 18 جولائی کو پیش کئے گئے اے پی سوڈ میں عمران ملک کو بِگ باس کے بیڈروم میں اس شو میں حصہ لینے والی ایک اور لڑکی رتیکاملک کے ساتھ نازیبا انداز میں دکھایا گیا۔

اس جوڑے نے انسانی تعلقات اور سماجی اصولوں کی تمام حدیں پارکرلیں۔

کایانڈے نے کہا کہ بچے بھی یہ شو دیکھتے ہیں اور اُن پر اثر پڑتا ہے اِس شو کو روک دیا جانا چاہئے اور پروڈیوسر کے علاوہ اسے پیش کرنے والی کمپنی کے سی ای او کے خلاف سائبرجرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بِگ باس اب فیملی شو نہیں رہا۔ ارمان ملک اور رتیکاملک تمام حدیں پارکرلیں۔ بعض ناظرین نے بھی اس شو کے اے پی سوڈ پر اعتراض کیا ہے۔

a3w
a3w