تلنگانہ

پولیس کی گاڑی کو ٹکر، بائیک سوار ہلاک

اس ٹکر کے ساتھ ہی آکاش بائیک سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ اس کو اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے شمس آباد میں تیزرفتار بائیک، پولیس کی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں بائیک سوار ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ کل شب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

پولیس کے مطابق محبوب نگر ضلع کے علی جاہ پورتانڈہ سے تعلق رکھنے والا 25سالہ آکاش بائیک چلارہا تھا کہ اس نے شمس آباد کے گولار چوراہے پر اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس کی بائیک پولیس کی گاڑی سے ٹکراگئی۔

پولیس گاڑی کا ڈرائیور، گاڑی کو بُرجی گوڑہ تانڈہ کی روڈ کی طرف موڑ رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

اس ٹکر کے ساتھ ہی آکاش بائیک سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ اس کو اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

بائیک کی عقبی نشست پر سوار اس کا دوست شیوا زخمی ہوگیا۔ شیوا کو علاج کے لئے دواخانہ میں شریک کرادیا گیا ہے۔