جرائم و حادثات

بائیک پھسل کر گر پڑی، 2 انجینئرنگ طلبا ہلاک

 یہ دونوں عثمانیہ یونیورسٹی کے نیو کنیرہ ہاسٹل میں مقیم تھے۔ رات کے وقت یہ دونوں ایک دوست کی بائیک لے کر ایڈکمیٹ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی بائیک بے قابو ہو کر پھسل کر گر گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے حدود کے ایڈکمیٹ فلائی اوور پرپیش آئے سڑک حادثہ دو انجینئرنگ طلبا ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی کے سپتا گیری کالونی کے رہنے والے 20 سالہ سدھارتھ اور کھمم کے دمو گوڑم منڈل کے سننم بٹی گاؤں کے رہنے والے 19 سالہ راج کمار عثمانیہ یونیورسٹی کی انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
ڈاکٹر رحمت اللہ خان سروانی کو مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا
مقبول حسین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

 یہ دونوں عثمانیہ یونیورسٹی کے نیو کنیرہ ہاسٹل میں مقیم تھے۔ رات کے وقت یہ دونوں ایک دوست کی بائیک لے کر ایڈکمیٹ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی بائیک بے قابو ہو کر پھسل کر گر گئی۔

 فٹ پاتھ سے ٹکرانے کی وجہ سے دونو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر 108 ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔