4جون کے بعد بی جے پی لیڈر جھوٹ کی یونیورسٹی کھولیں گے:اکھلیش
وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ جوائنٹ پریس کانفرنس میں یادو نے کہا کہ چار جون کو الیکشن نتائج غیر متوقع ہونگے۔ ملک کی 140 کروڑ کی آبادی بی جےپی کو 140 سیٹ کے ہندسے کو بھی نہیں چھونے دے گی۔
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں بی جےپی کی بڑی شکست ہونے جارہی ہے اور ہار چکے بی جے پی کے لیڈر جھوٹ کے اسکول کالج اور یونیورسٹیاں کھولیں گے دہلی کے۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ جوائنٹ پریس کانفرنس میں یادو نے کہا کہ چار جون کو الیکشن نتائج غیر متوقع ہونگے۔ ملک کی 140 کروڑ کی آبادی بی جےپی کو 140 سیٹ کے ہندسے کو بھی نہیں چھونے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن آئین بچانے اور جمہوری نظام کو بحال رکھنے کا الیکشن ہے۔ بی جےپی اقتدار میں آتی ہے تو آئین کو بد ل دے گی لیکن ملک کے عوام بی جے پی کی منشی کو سمجھ چکے ہیں اور اس لئے مودی حکومت کی وداعی یقینی ہے۔
یادو نے کہا کہ الیکشن ہارنے کے بعد بی جےپی کے ریٹائر ڈ لیڈر جھوٹ بولنے کے اسکول۔ کالج اور یونیورسٹیاں کھولیں گے کیونکہ وہ جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں لیکن اس بار ان کا جھوٹ کام نہیں کرے گا۔یواین آئی۔ولی