سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بائیک سواروں نے اونٹ کوبائیک کی سواری کرادی ( ویڈیو وائرل)

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو بھی ایک مشہور کہاوت یاد آجائے گی کہ لوگ اکثر کہا کرتے ہیں کہ ’’ اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے‘‘۔ حال ہی میںوائرل ہونےوالی اس ویڈیو میں اونٹ بائیک پر بیٹھا ہواہے۔

حیدرآباد: سوشل میڈیا کی دنیا بھی بڑی عجیب ہے، یہاں کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ایسے ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اونٹ بائیک پر سواری کررہا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو بھی ایک مشہور کہاوت یاد آجائے گی کہ لوگ اکثر کہا کرتے ہیں کہ ’’ اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے‘‘۔ حال ہی میںوائرل ہونےوالی اس ویڈیو میں اونٹ بائیک پر بیٹھا ہواہے۔

یہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بائیک چلارہا ہے اور دوسرا شخس اس کے پیچھے بیٹھا ہواہے لیکن سب سے حیران کردینے والی بات تو یہ ہے کہ دونوں کےبیچ میں ایک اونٹ بیٹھا ہوا ہے جسے دیکھ کر لوگوںکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

ویڈیو میں صاف طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کو بائیک کے بیچ میں باندھ کر بٹھایا گیا ہے۔ کچھ لوگ اونٹ کو اس طرح باندھنے پر غصہ دکھا رہے ہیں اور بائیک سواروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ اس منظر کو لطف اندوز ہورہے ہی۔ اب تک اس ویڈیو کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، یعنی یہ ویڈیو کہاں اور کب کا ہے، لیکن یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر @MeenaRamesh91 نام کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ صرف 16 سیکنڈ کے اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے، جبکہ 600 سے زیادہ لوگوں نے اس پوسٹ کو لائیک کیا ہے۔

 ویڈیو دیکھنے والے ایک صارف نے لکھا، "اونٹ کو بائیک پر بیٹھا دیا ہے۔” دوسرے نے کہا، "آج پہلی بار اونٹ کو بائیک پر بیٹھتے ہوئے دیکھا ہے۔” تیسرے نے لکھا، "یار، لوگ کیا کیا کر رہے ہیں۔” چوتھے صارف نے لکھا، "اس اونٹ کو بائیک پر اس طرح باندھ کر بٹھانا، اونٹ کے ساتھ ظلم ہے۔” پانچویں نے کہا، "اس طرح جانوروں کو تنگ نہیں کرنا چاہیے۔”