امریکہ و کینیڈا

بل گیٹس جیفری ایپسٹین کے معاملے پر امریکی ایوان کی کمیٹی میں پیش

واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متعلق 30 لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر اور 2 ہزار ویڈیوز منظر عام پر لائی گئی تھیں۔ بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی مانگی تھی۔

نیویارک: بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے متعلق امریکی ایوان کی کمیٹی کی جانب سے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے سوالات کیے گئے۔ بل گیٹس نے کہا امید ہے میری گواہی سے متاثرین کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔

متعلقہ خبریں
بل گیٹس ’نانا‘ بن گئے
امریکی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کے دوران 500 افراد گرفتار
بل گیٹس،ہندوستان کے بارے میں پہلے سے زیادہ پرامید

رپورٹ کے مطابق جیفری ایسپٹین پر فردجرم عائد کیے جانے کے بعد بھی بل گیٹس نے اس سےملاقاتیں کی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متعلق 30 لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر اور 2 ہزار ویڈیوز منظر عام پر لائی گئی تھیں۔ بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان سے غلطیاں ہوئی ہیں جن سے ان کی انسانی بھلائی کے لیے کام کرنے والی فاؤنڈیشن کو نقصان پہنچا۔ بل گیٹس نے اصرار کیا تھا کہ ان کا ایپسٹین کے جرائم میں کوئی حصہ نہیں، ایپسٹین سے تعلق رکھنے کا مقصد مخیّر افراد سے تعلقات بنانا تھا، انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیااور نہ کوئی غیر قانونی کام ہوتے دیکھا۔