شمال مشرق
آسام اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں 4 شادیوں پر امتناع کا بل
حکومت ِ آسام ریاست میں 4 شادیوں پر روک لگانے کے لئے اسمبلی کے آنے والے بجٹ اجلا س میں بل پیش کرے گی۔
گوہاٹی: حکومت ِ آسام ریاست میں 4 شادیوں پر روک لگانے کے لئے اسمبلی کے آنے والے بجٹ اجلا س میں بل پیش کرے گی۔
چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال محکمہ قانون‘ بل کی جانچ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں 4 شادیوں پر امتناع کا قانون بجٹ اجلاس میں لانے والے ہیں۔ فی الحال یہ محکمہ قانون کے پاس ہے۔
شرما نے کہا کہ ان کی حکومت یکساں سیول کوڈ قانون بھی لانے کی سوچ رہی ہے جس پر 5 فروری سے اتراکھنڈ اسمبلی کے 4 روزہ خصوصی اجلاس میں غور ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ آیا اس پر مکمل عمل آوری ہوسکتی ہے یا نہیں۔ آسام اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 فروری سے شروع ہوگا اور 28 فروری تک جاری رہے گا۔ بجٹ 12 فروری کو پیش ہوگا۔