تلگو ریاستوں میں برڈ فلو کے معاملات میں اضافہ
رنگاریڈی ضلع کے وٹرنری آفیسرڈاکٹر بابو نے بتایا کہ مرغیوں کی برڈ فلو وائرس کے سبب موت ہورہی ہے۔ اب تک 36ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک ہو چکی ہیں، اور اب مزید مرغیوں کی اموات جاری ہیں۔

حیدرآباد: تلگو ریاستوں میں برڈ فلو کے معاملات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ ابھی تک اے پی کے مغربی گوداوری ضلع میں برڈ فلو کی تصدیق ہو چکی ہے اور حکومت احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔ یہاں ایک پولٹری فارم میں بڑے پیمانے پر مرغیوں کی موت ہوچکی ہے۔
اسی طرح تلنگانہ میں بھی برڈ فلو کے کیسس رپورٹ ہو رہے ہیں۔اوبلاپورم منڈل میں ایک پولٹری فارم میں ہزاروں مرغیوں کی موت کی اطلاع کے بعد حکام نے تحقیق کا آغاز کیا۔علاقہ بھی احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اوبلاپورم کے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو پایا گیا۔
رنگاریڈی ضلع کے وٹرنری آفیسرڈاکٹر بابو نے بتایا کہ مرغیوں کی برڈ فلو وائرس کے سبب موت ہورہی ہے۔ اب تک 36ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک ہو چکی ہیں، اور اب مزید مرغیوں کی اموات جاری ہیں۔
باٹاسنگارم کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں موجود تمام پولٹری فارموں میں مرغیوں کو تلف کیا جائے گا۔ دس کلومیٹر کے دائرے میں موجود فارموں سے نمونے اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ برڈ فلو کے مثبت معاملات کی وجہ سے طبی حکام چوکس ہو گئے ہیں۔