حیدرآباد

کے سی آر کی سالگرہ، وزیر اعظم، گورنر اور مختلف وزرائے اعلیٰ کی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ان کی 69 وین سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ہمیشہ صحت مند رہنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بھارت راشٹرا سمیتی و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ان کی 69 وین سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ہمیشہ صحت مند رہنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)

 کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں میں گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن، چیف منسٹر ٹاملناڈو، ایم کے اسٹالن، چیف منسٹر دیلی اروند کجریوال، چیف منسٹر آسام، ہیمنت بسوا شرما، تلگو فلم اسٹارس چرنجیوی، پون کلیان، مہیش بابو، کے علاوہ ریاستی کابینہ کے اراکین بی آر ایس قائدین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

کے سی آر کی دختر کویتا نے بلکم پیٹ مندر اور بھانجہ سنتوش نے کیسرا میں راما لنگیشورا منور میں کے سی آر کی صحت کے لئے خصوصی پوجا کی۔ دوسری طرف ریاست بھر میں بی آر ایس کارکنوں کی جانب سے کے سی آر کے جنم دن کو جوش و خروش سے منایا گیا۔

 بین مذہبی دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے۔ درگاہوں پر دعائیں کی گئی۔ دواحانوں میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے۔ بلڈڈونیشن کیمپ منعقد کئے گئے۔ واضح رہے کہ ریاست کے9 اضلاع میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ رہنے کی وجہ سے حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل میں انتہائی سادگی کے ساتھ کے سی آر کی سالگرہ تقاریب منعقد کی گئی۔