مہاراشٹرا

تونیشا شرما کیس‘ شیزان خان کے خلاف چارج شیٹ داخل

میرا بھائندر پولیس نے ملزم شیزان کے خلاف تقریباً524صفحات کی چارج شیٹ دائر کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل بمبئی ہائی کورٹ میں شیزان خان کی ضمانت کی سماعت ہوگی۔ قبل ازیں وسائی عدالت نے شیزان کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا تھا۔

ممبئی: ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما نے 24/ دسمبر2022 کو خودکشی کی تھی۔ اس کیس میں اداکارہ شیزان خان کو گرفتار کیا گیا۔ تونیشا اور شیزان سب ٹی وی کے شو ”علی بابا داستانِ کابل“ میں ایک ساتھ کام کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
عوام کو فوقیت دینے والی حکمرانی وقت کا تقاضا: راہول (ویڈیو شیئر)

 میرا بھائندر پولیس نے ملزم شیزان کے خلاف تقریباً524صفحات کی چارج شیٹ دائر کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل بمبئی ہائی کورٹ میں شیزان خان کی ضمانت کی سماعت ہوگی۔ قبل ازیں وسائی عدالت نے شیزان کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اس کیس کی اگلی سماعت 23/ فروری کو ہوگی۔ تونیشا شرما خودکشی کیس میں آئے دن کچھ نہ کچھ نیا انکشاف ہورہا ہے۔ حال ہی میں ٹی وی اداکار چندن کے آنند نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ تونیشا ڈپریشن میں نہیں تھی۔ تونیشا کو مجھ سے کچھ کہنا تھا لیکن وقت ہی نہیں ملا۔

پھر اگلے دن اس نے ایسا قدم اٹھالیا۔ پتا نہیں کیا بات کرنی تھی۔“، ”علی بابا داستان کابل‘‘ میں تونیشا کے ماما کے کردار میں نظر آچکے اداکارہ چندن نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ تونیشا ڈپریشن میں تھی لیکن ایسا نہیں ہے۔“