تلنگانہ

بی جے پی اگزٹ پول پر بھروسہ نہیں کرتی: بنڈی سنجے

بی جے پی کے امیدوار حلقہ کریم نگر بنڈی سنجے نے کہا کہ اسمبلی حلقہ کریم نگر سے ان کی کامیابی یقینی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے امیدوار حلقہ کریم نگر بنڈی سنجے نے کہا کہ اسمبلی حلقہ کریم نگر سے ان کی کامیابی یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

ان کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کے کارکنوں نے بہت محنت کی ہے۔ میری کامیابی کے لئے وہ حقیقی ہیروز ہیں۔  انہوں نے ایک ماہ تک انتخابی مہم چلانے پر پارٹی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

بنڈی سنجے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چند اداروں کی جانب سے جو سروے آئے ہیں انتخابی نتائج اس کے برخلاف ہوسکتے ہیں۔

اسمبلی حلقہ دوباک اور گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔