انٹرٹینمنٹ

اننیا پانڈے ، مدھو بالا کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے

اننیاپاننڈے نے کہا۔”میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔ جس طرح سے سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلمیں ناظرین تک لے جاتے ہیں۔ ’لارجر دن لائف‘۔ میں اس طرح کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے پردہ سیمیں پر مدھو بالا کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ اننیا پانڈے نے کہا، ”مجھے مدھو بالا بیحد پسند ہیں، میں نے ان کیسبھی فلمیں دیکھی ہیں اور ان میں سے ’چلتی کا نام گاڑی‘ میری پسندیدہ ہے۔ کبھی موقع ملا تو ان کا کردار پردے پر ادا کرنا چاہوں گی۔

 وہ بہت خوبصورت تھی۔ مجھے پتہ ہے میں ان کے مقابلے میں کجھ بھی نہیں ہوں، لیکن میں ان کی زندگی کی طرف بہت متوجہ ہوں۔ مدھو بالا کے علاوہ، وحیدہ رحمن اور شرمیلا ٹیگور بھی میری پسندیدہ اداکار ہیں۔“

اننیاپاننڈے نے کہا۔”میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔ جس طرح سے سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلمیں ناظرین تک لے جاتے ہیں۔ ’لارجر دن لائف‘۔ میں اس طرح کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔ جس طریقے سے ان کا ویژن ’گنگوبائی‘میں دیکھنے کو ملا، وہ واقعی کمال کا تھا۔

 مجھے ہر طرح کی فلمیں کرنی ہیں۔ ڈراؤنی(ہارر)، ماس کمیڈی، رومانٹک جیسی سبھی طرح کے جونر ایکسپلور کرنے ہیں۔ مجھے ’جب وی میٹ‘ کی طرح فلمیں کرنی ہیں۔ جس میں جذبات کی مختلف انداز میں دکھایام گیا ہے۔“