دہلی

بی جے پی، کجریوال کو جیل میں ہلاک کرنے کی سازش کررہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے اتوار کے دن بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو جیل میں ہلاک کردینے کی سازش کررہی ہے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے اتوار کے دن بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو جیل میں ہلاک کردینے کی سازش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
دہلی میں مزید83 دکانات 24 گھنٹے کھلی رہیں گی
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
کجریوال نے گرفتاری سے چند ہفتے قبل انسولین لینا بند کردیاتھا

اُس نے کجریوال کی میڈیکل رپورٹ کے حوالہ سے کہا کہ 3جولائی اور 7جولائی کے درمیان 26مرتبہ کجریوال کا شوگر لیول گھٹ گیا۔

بی جے پی کی طرف سے فوری کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے قانونی طور پر کجریوال کے وکیل کو جو کاغذات دئے ہیں، وہ یہ بتانے کے لئے کافی ہیں کہ جیل کے اندر کسی بھی دن کجریوال کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ ایل جی دفتر کا بھی کوئی ردِعمل فوری سامنے نہیں آیا۔

رکن راجیہ سبھا نے کہا کہ قبل ازیں بی جے پی والے کہا کرتے تھے کہ کجریوال بہت کھا رہا ہے، پوری مٹھائیاں وغیرہ، تاکہ کیلوریز اور شوگر اِین ٹیک بڑھ جائے۔ اسے انسولین کی ضرورت نہیں ہے، وہ انسولین مانگ رہا ہے، ہم انسولین نہیں دیں گے۔

عدالت کے حکم پر ایمس کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور چیف منسٹر کو انسولین دی گئی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ اب بی جے پی والے کہہ رہے ہیں کہ کجریوال کچھ بھی نہیں کھا رہا ہے، وہ بھوکا رہ رہا ہے اور اپنی شوگر گھٹا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی قائد نے زور دے کر کہا کہ کجریوال کو ہلاک کردینے کی گہری سازش ہورہی ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ کیا کوئی اپنی زندگی ختم کرنے کے لئے ایسا کرے گا؟ بی جے پی کجریوال کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔

a3w
a3w