قومی

پٹنہ میں بی جے پی قائد سریندر کیواٹ کا دن دہاڑے قتل، بہار میں سیاسی طوفان

بہار کے دارالحکومت  کو دن دھاڑے ایک اور ہلاکت نے ہلاک کررکھ دیا۔ دو نامعلوم قاتلوں نے بی جے پی قائد اور سابق کسان مورچہ رہنماء سریندر کیواٹ کو اُس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا جب وہ اپنے کھیت میں کام کررہا تھا۔

پٹنہ (آئی اے این ایس) بہار کے دارالحکومت  کو دن دھاڑے ایک اور ہلاکت نے ہلاک کررکھ دیا۔ دو نامعلوم قاتلوں نے بی جے پی قائد اور سابق کسان مورچہ رہنماء سریندر کیواٹ کو اُس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا جب وہ اپنے کھیت میں کام کررہا تھا۔

یہ واقعہ اپنے بنگلہ کے باہر تاجر گوپال کھیمکا کے قتل کے چند دن بعد پیش آیا۔ پولیس عہدیدار کنیا سنگھ کے بموجب کیواٹ کو موٹر سیکل پر سوار دو افراد نے گولی ماری۔ وہ اُس وقت کھیت میں کام کررہا تھا۔ اُسے ایمس لے جایاگیا لیکن وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ کیواٹ کے ا رکان خاندان اور دیگر رشتہ داروں کا بیان درج کیا جارہا ہے۔ قاتلوں کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

جائے واردات پر فارنسک ٹیم پہنچ چکی ہے۔ پٹنہ شہر کے اندر اور باہر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اِس قتل نے بہار میں تازہ سیاسی طوفان برپا کردیا۔ جرائم کے بڑھتے گراف کیلئے اپوزیشن قائدین نے این ڈی اے حکومت کو مورد الزام ٹہرایا۔ آرجے ڈی قائد تیجسوی یادو نے ایکس پر ہندی میں لکھا کہ پٹنہ میں اب ایک بی جے پی لیڈر کو گولی ماری گئی ہے۔ کیا کہیں، کس سے کہیں؟ این ڈی اے حکومت میں کیا کوئی سچ سننے یا اپنی غلطی ماننے پر آمادہ ہے؟۔

سبھی کو پتہ ہے کہ چیف منسٹر کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن بی جے پی کے دو ناکارہ ڈپٹی چیف منسٹرس کیا کررہے ہیں۔ اُنہوں نے این ڈی اے پر الزام عائد کیا ہے کہ ریاست میں قیادت کا خلا ہے اور حکمرانی ناکام ہوچکی ہے۔ آرجے ڈی کے رکن راجیہ سبھا منوج جھا نے آئی اے این ایس سے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بہار میں نظم وضبط کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ اِن لوگوں نے بہار کو کیا بناڈالا؟۔

بہار آٹو پائلٹ موڈ میں ہے۔ بی جے پی قائد شاہنواز حسین نے اپنی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ بہار میں نظم وضبط برقرار ہے۔ آج کے واقعہ میں قاتلوں کا وہی انجام ہوگا جو گوپال کھیمکا کے قاتلوں کا ہوا۔ جنتا دل یو ترجمان نیرج کمار نے کہاکہ جرم کی تردید کوئی بھی نہیں کررہا ہے لیکن مناسب کارروائی کی جائے گی۔

نیشنل کرائمس ریکارڈس بیورو کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ بہار میں جرائم گھٹے ہیں تاہم آرجے ڈی ترجمان مرتنجے تیواری نے اِس دعویٰ کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ہر روز ایک قتل ہورہا ہے۔ بڑھتے جرائم پر ہمارے قائد تیجسوی یادو بار بار حکومت سے سوال کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں آرہا ہے۔ بہار میں لا قانونیت ہے۔ جنگل راج زوروں پرہے۔ مجرموں کو کسی کا بھی ڈر نہیں۔ وہ جہاں جاتے ہیں واردات کرتے ہیں۔ نتیش کمار کی طاقت ختم ہوچکی ہے۔