جموں و کشمیر

بی جے پی قائد کی مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہاکہ مفتی محمد سعید ایک قد آور لیڈر تھے۔انہوں نے کہاکہ اکثر وہ اسمبلی میں امن اور شانتی کی بات کیا کرتے تھے۔

سری نگر: جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز بجبہاڑہ میں سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری دی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی

رویندر رینا نے اس موقع پر کہاکہ مفتی محمد سعید ہمیشہ امن کی بات کیا کرتے تھے۔یو این آئی نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز بھاجپا صدر رویندر رینا نے بجبہاڑہ میں سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہاکہ مفتی محمد سعید ایک قد آور لیڈر تھے۔انہوں نے کہاکہ اکثر وہ اسمبلی میں امن اور شانتی کی بات کیا کرتے تھے۔

مجھے یاد ہے کہ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ سیاست میں ہر سیاستدان کو عوام کا خدمتگار بننا چاہئے۔

ان کے مطابق مفتی محمد سعید غریبوں، ضرورتمندوں کی مدد کے لئے پیش پیش رہا کرتے تھے اورا ن کا قد کافی اونچا تھا۔

رویندر رینا نے مزید بتایا کہ مفتی محمد سعید ہندوستان کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں، گر چہ ان کا جنم کشمیر میں ہوا لیکن اتر پردیش اور آر ایس پورہ جموں انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

a3w
a3w