حیدرآباد

بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز فون کالس وصول

دھمکی آمیز کالس وصول ہونے کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

حیدرآباد: دھمکی آمیز کالس وصول ہونے کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں
14ماہ بعد راجہ سنگھ پارٹی دفتر میں قدم رکھا

پولیس ذرائع کے بموجب آج گوشہ محل کے رکن ا سمبلی راجہ سنگھ کو دو فون نمبرات سے کالس وصول ہوئے جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

اس سلسلہ میں اُنہوں نے منگل ہاٹ پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں یہ بھی لکھا گیا کہ دھمکی دینے والوں نے اردو زبان میں بات کی تھی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

یاد رہے کہ رکن اسمبلی کو اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ دھمکی آمیز فون کالیں موصول ہوچکے ہیں۔