حیدرآباد

حیدرآباد میں کہر کی گھنی چادر۔راجیوگاندھی ایرپورٹ پر روشنی میں کمی

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں مسلسل دوسرے دن پیر کو کہر کی گھنی چادردیکھی گئی۔راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پرروشنی کم ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں مسلسل دوسرے دن پیر کو کہر کی گھنی چادردیکھی گئی۔راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پرروشنی کم ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

جاریہ موسم سرما کے دوران جنوبی ہند کے اس بڑے ایرپورٹ پر پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے۔شہرحیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں کہر کے حالات بنے ہوئے ہیں جس سے گاڑی سواروں کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔

حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے۔شہر کی بی ایچ ای ایل فیکٹری کے قریب درجہ حرارت12.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ مولاعلی علاقہ میں درجہ حرارت 12.7ڈگری درج کیاگیا۔

گچی باولی میں درجہ حرارت 13.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 5دنوں کے دوران حیدرآباد میں ایسے ہی حالات کے برقراررہنے کاامکان ہے۔

a3w
a3w