بی جے پی مکت تلنگانہ ناگزیر: جگدیش ریڈی
زعفرانی جماعت کے خلاف جنگ کی ضرورت ہے تاکہ تلنگانہ کے وقار کا تحفظ کیا جاسکے۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کے معاملہ میں تلنگانہ ملک بھر میں سب سے آگے ہے، ریاست برق رفتار ی کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر جی جگدیش ریڈی نے ریاست کے عوام کو بی جے پی کے خلاف جنگ کا مشورہ دیا جو ریاست تلنگانہ کے خلاف مسلسل سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے بی جے پی مکت تلنگانہ کی ضرورت ظاہر کی۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کا وجود ختم ہوگیا ہے۔ راہول گاندھی جو اپنی پارٹی کی قیادت نہیں کرسکے۔ اب ملک کے عوام کو متحد کرنے کیلئے بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ پر بی جے پی کی شکل میں خطرہ منڈلا رہا ہے۔
زعفرانی جماعت کے خلاف جنگ کی ضرورت ہے تاکہ تلنگانہ کے وقار کا تحفظ کیا جاسکے۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کے معاملہ میں تلنگانہ ملک بھر میں سب سے آگے ہے، ریاست برق رفتار ی کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست کی ترقی اور خوشحالی سے بی جے پی پریشان ہے، عوام کی خوش حالی اسے ہضم نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے بی جے پی سازش کرنے میں مصروف ہے۔ عوام کو چاہئے کہ تلنگانہ مخالف بی جے پی کو اُس کا حقیقی مقام (کوڑے دان) دکھانا ضروری ہے۔