تلنگانہ

بی جے پی ، مسلمانوں کے نام پر بی سی ریزرویشن بل کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے: پونم پربھاکر

تلنگانہ میں بی سی طبقات کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کے بل کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے تلنگانہ کانگریس نے دہلی میں تین روزہ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر پونم پربھاکر، سیتکّا، کئی ارکانِ اسمبلی اور بی سی تنظیموں کے رہنما شمس آباد ایرپورٹ سے دہلی روانہ ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بی سی طبقات کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کے بل کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے تلنگانہ کانگریس نے دہلی میں تین روزہ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر پونم پربھاکر، سیتکّا، کئی ارکانِ اسمبلی اور بی سی تنظیموں کے رہنما شمس آباد ایرپورٹ سے دہلی روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


وزیربہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا کہ راہل گاندھی کے وعدہ کے مطابق تلنگانہ کو ملک میں رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے کے لیے ریاست بھر میں گھر گھر سروے کر کے ایس سی، ایس ٹی اور بی سی طبقات کی گنتی کی گئی۔ اس کے بعد سب کمیٹی، کابینہ اور قانون ساز اسمبلی نے اس کی منظوری دی اور بل کو گورنر کے ذریعہ صدرِ جمہوریہ کو بھیج دیا گیا۔


انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی، جس نے اسمبلی میں بل کی حمایت کی تھی، دہلی پہنچنے کے بعد مسلمانوں کے نام پر بی سی ریزرویشن بل کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔


پونم پربھاکر نے کہا کہ تلنگانہ کی ہر سیاسی جماعت کے رہنما اور وہ تمام افراد جو سماجی انصاف کے خواہاں ہیں، ان تین دنوں کے دوران دہلی آ کر مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ کمزور طبقات کو ان کا حق مل سکے۔


انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ کانگریس کے تمام کارکن، وزرائے اعلیٰ اور پی سی سی صدر کی ہدایت اور اے آئی سی سی کے احکامات کے مطابق 5، 6 اور 7 تاریخ کو دہلی میں ہونے والے پروگراموں میں کسی ہچکچاہٹ کے بغیر شریک ہو کر مرکز پر دباؤ بڑھانے کی اس مہم کو کامیاب بنائیں۔