دہلی

بی جے پی 10 کروڑ نئے ممبر بنائے گی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والی رکنیت سازی مہم میں بی جے پی میں 10 کروڑ نئے ارکان شامل کیے جائیں گے۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والی رکنیت سازی مہم میں بی جے پی میں 10 کروڑ نئے ارکان شامل کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
الیکشن نہ لڑنے والا قائد راجستھان کا نیا چیف منسٹر ہوگا: بی جے پی ذرائع
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی

ہفتہ کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں بی جے پی کی قومی رکنیت مہم کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں قومی اور ریاستی عہدیداروں نے شرکت کی۔

پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے شام دیر گئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں بی جے پی کی قومی رکنیت مہم کس طرح آگے بڑھے گی اس پر گہرائی سے تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی مہم یکم ستمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ جس کا مقصد 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بی جے پی کا ممبر بنانا ہے۔

ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی فرد چار جہتوں سے بی جے پی کا رکن بن سکتا ہے۔ لوگ مسڈ کال، کیو آر کوڈ، نمو ایپ اور بی جے پی کی ویب سائٹ کے ذریعے بی جے پی سے جڑ سکیں گے۔

بی جے پی کے ارکان کی تعداد تقریباً 18 کروڑ ہے۔ نئے دس کروڑ ممبران کی تشکیل کے بعد یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 28 کروڑ ہو جائے گی۔

a3w
a3w