تلنگانہ

بی جے پی، مسلمانوں کا ریزرویشن ختم کرکے رہے گی: امیت شاہ کاوعدہ (ویڈیو)

امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کا مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلہ کے بعد شیڈول کاسٹ اور قبائلیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں بی جے پی کو دس حلقوں پر کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو مسلمانوں کا ریزرویشن ختم کر کے یہ کوٹہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو دیا جائے گا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ملک میں جاری پارلیمانی انتخابات کو راہول گاندھی اور وزیر اعظم مودی کے درمیان مقابلہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
مسلم تحفظات کے30 سال کی تکمیل، محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جائے گی:سمیر ولی اللہ
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ

وزیر داخلہ نے بھونگیر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات خاندان کی ترقی اور ملک کی ترقی کے درمیان ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تلنگانہ میں بی جے پی نے 2019 کے انتخابات میں چار حلقوں پر کامیاب رہی تھی مگر اس بار ہم 10حلقوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پہلے تین مرحلوں میں منعقدہ انتخابات میں بی جے پی آسانی کے ساتھ 200 حلقوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور بقیہ مراحل میں جملہ 400 حلقوں پر کامیابی حاصل کریگی۔

امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کا مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلہ کے بعد شیڈول کاسٹ اور قبائلیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں بی جے پی کو دس حلقوں پر کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو مسلمانوں کا ریزرویشن ختم کر کے یہ کوٹہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ریاست میں راہول گاندھی کی طرف سے قرض معافی کا جو وعدہ کیا گیا تھا اس پر آج تک عمل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے وعدوں کو کبھی عملی جامہ نہیں پہنایا جائے گامگر مودی وعدے کے پکے ہیں اور انکا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی وعدے کے مطابق رام مندر کی تعمیر پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کانگریس اور بی آر ایس پارٹیاں تلنگانہ میں مجلس کو روکنے میں کامیاب ہوں گی؟۔

شاہ نے انگریزی حرف ABC کے نئے معانی بتاتے ہوئے کہا A کا مطلب اسد الدین، B کا مطلب بی آر ایس اور C کا مطلب کانگریس ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ان جماعتوں نے ماضی میں حیدرآباد لبریشن ڈے کا اہتمام بھی نہیں کیا تھا۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ ایسی پارٹیوں پر بھروسہ نہ کریں۔مراکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام 10پارلیمانی حلقوں سے بی جے پی کوکامیاب بناتے ہیں توبی جے پی تلنگانہ کوملک کی نمبرون ریاست بنادے گی۔ بھونگیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ریاست سے بی جے پی کو10نشستوں پر کامیابی حاصل ہوتی ہے تو 400نشستوں کے حصول میں بھگوا جماعت کوآسانی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ یہ انتخابات میں کانگریس کی بہت بری حالت ہے۔اسے‘مقابلہ کے لئے امیدوار بھی نہیں مل سکے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس‘جھوٹ پھیلارہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس‘بی آرایس اورمجلس حیدرآباد لبریشن ڈے تقاریب کااہتمام نہیں کرتیں۔یہ جماعتیں رام نومی جلوس کی اجازت نہیں دیتی اورسی اے اے کے خلاف ہیں۔ دراصل یہ جماعتیں تلنگانہ کوقرآن حکیم اور شریعت کے مطابق چلانا چاہتے ہیں۔