کرناٹک

بی جے پی نے 16 ووٹوں سے جیہ نگرکی نشست کانگریس سے چھین لی

بی جے پی امیدوار سی کے رام مورتی نے کانگریس کی موجودہ رکن اسمبلی سومیاریڈی کو صرف16 ووٹوں سے ہرایا۔ تین مرتبہ ووٹوں کی گنتی کے بعد ہفتہ کی رات دیر گئے نتیجہ کا اعلان ہوا۔

بنگلورو: ایک ڈرامائی پیشرفت میں بی جے پی نے بنگلورو میں جیہ نگر اسمبلی نشست صرف 16 ووٹوں کی اکثریت سے کانگریس سے چھین لی۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

بی جے پی امیدوار سی کے رام مورتی نے کانگریس کی موجودہ رکن اسمبلی سومیاریڈی کو صرف16 ووٹوں سے ہرایا۔ تین مرتبہ ووٹوں کی گنتی کے بعد ہفتہ کی رات دیر گئے نتیجہ کا اعلان ہوا۔

ابتداء میں سومیاریڈی کو 160 ووٹوں کی اکثریت سے فاتح قراردیاگیاتھا ۔ سومیاریڈی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں میری جیت ہوئی تھی۔

 بنگلورو ساؤتھ کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا اور بی جے پی رکن اسمبلی آراشوک کاؤنٹنگ سنٹر میں غیرقانونی طور پرداخل ہوئے اور انہوں نے نتیجہ بدل دیا۔

بی جے پی امیدوار رام مورتی کو57,797 ووٹ ملے جبکہ سومیاریڈی کے حصہ میں 57,781 ووٹ آئے۔ صدرپردیش کانگریس ڈی کے شیوکمار کے وہاں پہنچتے ہی صورتحال بگڑگئی۔ ان کے بھائی ڈی کے سریش نے جو بنگلورو رورل سے رکن پارلیمنٹ ہیں پولیس سے بحث تکرار کی۔

کانگریس اور بی جے پی ورکرس میں ٹکراؤ ہونے و الاتھا۔ پولیس کو صو رتحال پر قابوپانے میں دشواری پیش آئی۔ اب 224 رکنی کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کی نشستیں 135‘بی جے پی کی66 اور جنتادل کی 19ہیں۔