شمال مشرق
ٹرینڈنگ

ملک میں بی جے پی کا پہلا مسلم رکن اسمبلی کامیاب

تفضل حسین کو مسلم غلبہ والے اس حلقہ اسمبلی سے16/ فبروری کو سی پی آئی۔ ایم کے شمس الحق سے شکست ہوگئی تھی تاہم قلب پر حملہ کے باعث ان کا 19 /ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں ضمنی انتخابات ناگزیر ہوگئے تھے۔

حیدرآباد: تریپورہ اور ملک کے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی مسلم رکن اسمبلی کو بوکسانگر میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بوکسا نگر حلقہ اسمبلی‘ سی پی آئی (ایم) کا مضبوط گڑھ تھا جس پر اب بی جے پی کا قبضہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
سیاسی جماعتیں ہمیں نظر انداز کر رہی ہیں، علی گڑھ کے اقلیتی رائے دہندوں کا احساس
ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش، 25افراد گرفتار
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

 بی جے پی کے امیدوار تفضل حسین نے سی پی آئی (ایم) کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ تفضل حسین کو 34,146 ووٹ حاصل ہوئے جب کہ سی پی آئی (ایم) کے میزان حسین کو صرف 3,909 ہی ووٹ حاصل ہوسکے۔

 تفضل حسین کو مسلم غلبہ والے اس حلقہ اسمبلی سے16/ فبروری کو سی پی آئی۔ ایم کے شمس الحق سے شکست ہوگئی تھی تاہم قلب پر حملہ کے باعث ان کا 19 /ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں ضمنی انتخابات ناگزیر ہوگئے تھے۔

 یاد رہے کہ تفضل حسین سے پہلے ملک کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اسمبلیوں میں کوئی بھی مسلم ایم ایل اے اس وقت نہیں تھا۔ چند برس قبل پارٹی کے مختلف اسمبلیوں میں چار ایم ایل ایز تھے۔ راجستھان میں 2 اور جموں و کشمیر اور آسام میں ایک ایک ارکان اسمبلی تھے۔

a3w
a3w