دہلی

سی آر پی ایف اسکول کے قریب دھماکہ، این آئی اے اور این ایس جی کمانڈوز نے علاقہ کو گھیرلیا (خوفناک ویڈیو)

دہلی کے روہنی میں اتوار کی صبح پرشانت وہار علاقہ میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی کے روہنی میں اتوار کی صبح پرشانت وہار علاقہ میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
میدک کے موضع میں گیاس سلنڈر دھماکہ 2 افراد ہلاک
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ
کلگام انکاؤنٹر، 3فوجی اور ایک پولیس عہدیدار زخمی
مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں

بم اسکواڈ اور پولیس فارنسک ٹیم سی آر پی ایف اسکول سیکٹر 14 روہنی پہنچ گئی۔ صبح 7:50بجے کے آس پاس دھماکہ کی خبر آئی۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور نیشنل سیکوریٹی گارڈ (این ایس جی) کے عہدیدار بھی پہنچ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ اسکول کی دیوار، قریبی دوکانوں اور ایک کار کو نقصان پہنچا۔ علاقہ کو گھیر لیا گیا۔ مقام دھماکہ سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ موبائل نٹ ورک ڈاٹا اکٹھا کررہی ہے، تاکہ یہ پتہ چلے کہ دھماکہ کے وقت قریب میں کون کون موجود تھے۔ شبہ ہے کہ خام بم پھٹ پڑا۔

علاقہ کو گھیر لیا گیا۔ فارنسک ماہرین کو مقام دھماکہ سے وائٹ پاؤڈر (سفید سفوف) ملا ہے جسے جانچ کے لئے لیباریٹری بھیج دیا گیا۔ ماہرین نے اسکول کی دیوار کے قریب سوراخ کرکے مٹی کے سیمپل اکٹھا کئے۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ دھماکہ خام بم پھٹنے سے ہوا۔ این ایس جی کمانڈوز نے سارے علاقہ کو روبوٹ اسکیان کیا، تاکہ یہ پتہ چلے کہ مزید دھماکو مادہ تو موجود نہیں۔

این ایس جی، این آئی اے اور دہلی پولیس نے سارے علاقہ کو گھیر لیا۔ فیسٹول سیزن کی وجہ سے دہلی پولیس پہلے ہی ہائی الرٹ ہے۔ وہ دھماکو مادہ قانون کے تحت ایف آئی آر درج کررہی ہے۔ کرائم برانچ، اسپیشل سیل کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ فائر بریگیڈ بھی پہنچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگالا جارہا ہے۔ اس نے کہا کہ اسے دھماکہ کے تعلق سے پی سی آر کال صبح 7:47 بجے موصول ہوئی۔ ایس ایچ او پرشانت وہار اور عملہ فوری وہاں پہنچا۔ اسکول کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ قریب میں واقع دوکان اور کار کے شیشے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔

ایک مقامی شہری نے بتایا کہ صبح 7:30بجے کے آس پاس ہم نے زور دار آواز سنی۔ ہم نے سوچا کہ قریب میں پکوان گیس سلنڈر پھٹا ہوگا۔ ہم نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو فوری اطلاع کردی۔ کئی دوکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Photo Source: @airnewsalerts