روڈی شیٹر نے نابینا لڑکی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا
آندھراپردیش کے ضلع گنٹورمیں ایک روڈی شیٹرنے پیر کے روز17سالہ نابینا لڑکی کوچاقوگھونپ کر ہلاک کردیا۔
امراوتی: آندھراپردیش کے ضلع گنٹورمیں ایک روڈی شیٹرنے پیر کے روز17سالہ نابینا لڑکی کوچاقوگھونپ کر ہلاک کردیا۔
آندھراپردیش کے چیف منسٹرجگن موہن ریڈی کی سرکاری رہائش گاہ کے قریبی علاقہ تاڈے پلی میں یہ چونکادینے والا واقعہ پیش آیا۔
ملزم جس کی شناخت راجوکی حیثیت سے کی گئی ہے نے اتوارکے روز لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ لڑکی نے اس واقعہ کی شکایت اپنے والدین سے کی جس کے بعد والدین نے مقامی افراد کے ساتھ روڈی شیٹرکی سرزنش کی اوراسے وارننگ دی۔
اس پربرہم راجو نے اس لڑکی سے انتقام لینے کی سازش رچی۔پیر کے روز جب لڑکی گھر میں تنہاتھی تب ملزم گھر میں داخل ہوا اوراُس نے چاقو سے لڑکی پرحملہ کردیا۔
متاثرہ کی چیخ وپکار سے پڑوسی فوری گھر میں داخل ہوئے اوردیکھا تو لڑکی خون میں لت پت پڑی ہے۔ خون کافی بہہ گیا۔زخمی کوفوری وجئے واڑہ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاجارہاتھا کہ اس نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔
نابینالڑکی کوہلاک کرنے کے بعد مفرور ملزم راجو نے بتایا جاتاہے کہ خودکوپولیس کے حوالہ کردیا۔ ملزم کا کریمنل ریکارڈ ہے اور حملہ کے وقت وہ گانجہ کے نشہ میں تھا۔ متاثرہ کے افراد خاندان نے ملزم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔