انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی سڑک حادثہ کا شکار

 یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نشے کی حالت میں موجود ایک ڈرائیور نے اپنی کار سے اس گاڑی کو ٹکر مار دی، جس میں نورا فتحی سفر کر رہی تھیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں نورا فتحی کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور وہ بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔

ممبئی: باہوبلی فلم کے مشہور گیت ’منوہری‘ سے ملک بھر میں شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا

 یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نشے کی حالت میں موجود ایک ڈرائیور نے اپنی کار سے اس گاڑی کو ٹکر مار دی، جس میں نورا فتحی سفر کر رہی تھیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں نورا فتحی کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور وہ بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔

اطلاعات کے مطابق نورا فتحی ایک بین الاقوامی میوزک ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ تھیں اور اپنی پرفارمنس کے مقام کی جانب جا رہی تھیں کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے سنسنی پھیل گئی۔ نورا کی ٹیم نے فوری طور پر ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے نورا فتحی کا سی ٹی اسکین کیا تاکہ کسی بھی اندرونی چوٹ یا خون بہنے کے امکانات کو خارج کیا جا سکے۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق نورا فتحی کو صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مکمل طور پر مستحکم ہے۔ اس خبر کے بعد ان کے مداحوں نے راحت کی سانس لی۔

اگرچہ ڈاکٹروں نے نورا فتحی کو کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ترجیح دیتے ہوئے نورا نے دوبارہ کام پر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

 حیران کن طور پر انہوں نے حادثے کے اسی شام سن برن 2025 ایونٹ میں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق شرکت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، جس پر نہ صرف ایونٹ کے منتظمین بلکہ ان کے مداح بھی حیرت زدہ رہ گئے۔ اس فیصلے کو نورا فتحی کی پیشہ ورانہ وابستگی اور کمٹمنٹ کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ایک دہائی سے بھارتی فلمی صنعت میں اپنی الگ پہچان بنانے والی نورا فتحی نے بالخصوص جنوبی فلموں کے مقبول آئٹم نمبرز کے ذریعے نوجوانوں میں زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔

 فلم باہوبلی کا گیت ’منوہری‘ ان کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دلائی۔ حالیہ حادثے کے بعد ان کا محفوظ رہنا ان کے مداحوں کے لیے یقیناً ایک بڑی راحت کی خبر ہے۔