تلنگانہ
مودی کا دورہ تلنگانہ عارضی طور پر ملتوی
اس ضمن میں مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے بھی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے۔
حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ تلنگانہ عارضی طورپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
مودی اس ماہ کی 19 تاریخ کو سکندرآباد میں وندے بھارت ٹرین کے آغاز کے بشمول دیگر ترقیاتی کاموں سے متعلق پروگراموں میں شرکت کرنے والے تھے تاہم وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ فی الحال ان کے دورہ کوملتوی کردیاگیا ہے۔
اس ضمن میں مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے بھی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی کب تلنگانہ کا دورہ کریں گے اس کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔
بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے نئے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔