حیدرآباد
پورٹ بلیئرسے شمس آباد ایئرپورٹ پہنچنے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم کا ای میل
دھمکی آمیز پیغام ملتے ہی ایئرپورٹ انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں میں فکرمندی پیداہوگئی اور فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا گیا تاہم پائلٹ کی مہارت اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی چوکسی سے طیارہ شمس آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔
حیدرآباد: پورٹ بلیئر (انڈمان) سے حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پہنچنے والی انڈیگو کی فلائٹ کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب حکام کو طیارہ میں بم کی موجودگی کا ای میل موصول ہوا۔
دھمکی آمیز پیغام ملتے ہی ایئرپورٹ انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں میں فکرمندی پیداہوگئی اور فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا گیا تاہم پائلٹ کی مہارت اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی چوکسی سے طیارہ شمس آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔
طیارہ کے لینڈ ہوتے ہی حکام نے ہنگامی بنیادوں پر تمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اتارا اور طیارہ کو فوری طور پر ایئرپورٹ کے ایک الگ تھلگ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ اور سکیورٹی حکام نے طیارہ کی مکمل تلاشی لی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر محفوظ ہیں۔