بم کی دھمکی، سری نگر ایرپورٹ پر ایک گھنٹہ خدمات ٹھپ
بم نصب کرنے کی دھمکی کے بعد عہدیداروں کی جانب سے انسدادی اقدامات پر سری نگر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر فضائی کارروائیوں کو ایک گھنٹہ روک دیا گیا۔
سری نگر: بم نصب کرنے کی دھمکی کے بعد عہدیداروں کی جانب سے انسدادی اقدامات پر سری نگر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر فضائی کارروائیوں کو ایک گھنٹہ روک دیا گیا۔
نئی دہلی سے ایروستارا کی آنے والی پرواز میں بم کی دھمکی ایر ٹرافک کنٹرول کو موصول ہونے پر عہدیداروں اور سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورسس (سی آئی ایس ایف) جو ایرپورٹ کی سلامتی کی ذمہ دار ہے نے فوری رد عمل ظاہر کیا۔
ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ایر پورٹ آنے والی وستارا پرواز کے بارے میں تقریباً دوپہر کو دھمکی کی کال موصول ہوئی جس میں 178 مسافر سوار تھے۔ پرواز ایرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی طیارے کو ایک خالی (سنسان) بے (طیارے پارک کرنے کا مقام) کی سمت روانہ کیا گیا۔
مسافروں اور عملہ کا تخلیہ کرایا گیا۔ طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی جس کے لئے بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔
مکمل تلاشی پر بھی کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔ طیاروں کے پرواز کا عمل جو تقریباً ایک گھنٹہ روک دیا گیا بعد ازاں بحال کیا گیا۔ عہدیدارنے مزید بتایا کہ دھمکی کی کال موصول ہونے کے مقام کا پتہ چلانے کارروائی شروع کی گئی۔