تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری،کئی پراجکٹس کی سطح آب میں اضافہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سنگاریڈی ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.6 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سنگاریڈی ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.6 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

ضلع کے موگوڈم پلی میں 7.63سنٹی میٹر، ظہیر آبادمیں 5.48 سنٹی میٹر، جنارم میں 4.98 سنٹی میٹر،پٹن چیرو میں 4.6 سنٹی میٹر، ہتنور میں 4.1 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔

سنگور پراجکٹ میں 4800 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔ سنگورو پراجکٹ کی مکمل سطح 29.9 ٹی ایم سی کے برخلاف اس کی سطح 21.631 ٹی ایم سی تک پہنچ گئی ہے۔

ورنگل ضلع میں بھی بار ش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کی وجہ سے ورنگل کے کئی علاقے محصورہوگئے ہیں۔ورنگل شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی میں پھنسے افراد کو ٹریکٹروں کے ذریعہ باز آباد کاری مراکز منتقل کیا گیا ہے۔

ورنگل ہنٹر روڈ این۔ ٹی۔ آر، کالونی، سائی نگر کالونی،برنداون کالونی مکمل طور پر زیر آب آگئے، ورنگل پولیس کمشنر نے مقامی پولیس عہدیداروں کے ساتھ ٹریکٹر میں سفر کیا اور موجودہ صورتحال کا معائنہ کیا۔

کالونیوں میں کشتیوں کے ذریعہ امدادی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ میئر جی سدھرانی نے کہا کہ گریٹر ورنگل میں بازآباد کاری مراکز میں عوام کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

میئر نے این ٹی آر کالونی کے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے متاثراہ علاقوں کے عوام کو کسی خوف کی ضرورت نہیں ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے کھمم کے ا ٓبی ذخائر لبریز ہوگئے ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی بھر جانے سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ موسلا دھار بارش سے کھمم شہر کی اہم سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

وقفہ وقفہ سے بارش سے عوام اور گاڑی سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وائرا روڈ، کمان بازار کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ پداپلی ضلع میں گزشتہ تین دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔

ضلع کے 14 منڈلوں میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جارہی ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ضلع کے ایلم پلی پراجکٹ کی سطح میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

a3w
a3w