تجارت

ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں گراوٹ

سینسیکس 265.21 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 83,968.43 پر کھلا اور 438 پوائنٹس تک ٹوٹ گیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 384.96 پوائنٹس (0.46 فیصد) گر کر 83,848.68 پر تھا۔

ممبئی: آئی ٹی کمپنیوں کے دباؤ میں مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں فروخت دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 400 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔

سینسیکس 265.21 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 83,968.43 پر کھلا اور 438 پوائنٹس تک ٹوٹ گیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 384.96 پوائنٹس (0.46 فیصد) گر کر 83,848.68 پر تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 47.15 پوائنٹس پھسل کر 25,906.70 پر کھلا اور تادم تحریر 116.30 پوائنٹس یعنی 0.45 فیصد گر کر 25,837.55 پر تھا۔

آئی ٹی کمپنیوں میں بھاری فروخت کی وجہ سے نفٹی آئی ٹی انڈیکس میں چار فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی۔ رئیلٹی، کیمیکلز، ہیلتھ کیئر، کنزیومر ڈور ایبلز اور آئل اینڈ گیس سیکٹر کے انڈیکس میں بھی کمی ہوئی۔ دریں اثنا، بینکنگ، ایف ایم سی جی اور میٹل گروپ کے اشاریے اضافہ میں تھے۔

سینسیکس کی گراوٹ میں انفوسس، ٹی سی ایس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، ٹیک مہندرا اور ایٹرنل کا سب سے زیادہ رول رہا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ایئرٹیل کے حصص میں اضافہ ہوا۔