دہلی

بریکنگ: ای ڈی نے اروند کیجریوال کو گرفتار کرلیا

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جمعرات کی شام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جمعرات کی شام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی

دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں عام آدمی پارٹی لیڈر کو عبوری تحفظ دینے سے دہلی ہائی کورٹ کے انکار کے فوراً بعد ای ڈی کے عہدیدار تلاشی وارنٹ کے ساتھ کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

کیجریوال پہلے ہی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کر چکے ہیں تاہم عدالت عظمی سے کوئی راحت حاصل ہونے سے قبل ہی انہیں انورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

اس سے پہلے ای ڈی کے ذریعہ وزیراعلیٰ کو 9 مرتبہ سمن دیئے گئے تھے لیکن وہ کسی بھی سمن پر جانچ ایجنسی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے تھے۔

آخر کار خود ای ڈی کے عہدیدار ان سے پوچھ تاچھ کے لئے ان کی رہائش گاہ پہچنے جہاں طویل پوچھ تاچھ کے بعد ای ڈی نے انہیں گرفتار کرلیا۔