تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کی جج ایس نندا کا میدک چرچ کا دورہ

اس کی تعمیر میں شامل ہونے والے مقامی افرادکی محنت اور عزم نے اس چرچ کو ایک تاریخی ورثہ بنا دیا ہے۔ اس چرچ کے منتظمین اس کی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثہ کو محفوظ رکھنے میں سرگرم ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کی جج ایس نندا نے ایشیا کے بڑے چرچوں میں سے ایک میدک کے چرچ کا دورہ کیا۔ان کا شاندار استقبال ڈسٹرکٹ جج نیلم، ضلع کلکٹر راہول راج اور ایس پی سرینواس راؤ نے کیا۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی
نوین یادو کی پُرجوش اپیل: "میں آپ کا اپنا بیٹا ہوں، میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں”

جج نے چرچ میں خصوصی دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ چرچ کے منتظمین نے چرچ کی اہمیت اور اس کی تاریخ سے ان کوواقف کروایا۔ اس موقع پر جسٹس نندا نے مسرت کااظہار کیا۔

انہوں نے چرچ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے دیگر تفصیلات بھی حاصل کی۔ اس چرچ کی تعمیر 1914 میں شروع ہوئی اور 25 دسمبر 1924 کو اس کو عبادت کیلئے کھول دیاگیا۔

یہ چرچ نہ صرف عبادت کا مرکز ہے بلکہ مقامی کمیونٹی کے لئے ثقافتی اور روحانی اہمیت بھی رکھتا ہے۔

اس کی تعمیر میں شامل ہونے والے مقامی افرادکی محنت اور عزم نے اس چرچ کو ایک تاریخی ورثہ بنا دیا ہے۔ اس چرچ کے منتظمین اس کی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثہ کو محفوظ رکھنے میں سرگرم ہیں۔