سوشیل میڈیاشمالی بھارت

عتیق احمد کے بیٹے اسد کا انکاؤنٹر کردیا گیا

اسد اور غلام دونوں پر پانچ پانچ لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ اُمیش پال کی ماں شانتی دیوی اور بیوی جیا پال نے اسد احمد کو انکاؤنٹر میں مارنے پر چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسد اور غلام پریچہ ڈیم کے قریب چھپے ہوئے تھے۔ دونوں کا ڈیم کے قریب ہی آمنا سامنا ہوگیا تھا۔

نئی دہلی: اترپردیش پولیس کے ایس ٹی ایف نے جھانسی میں مافیا عتیق احمد کے بیٹے اسد کا انکاؤنٹر کردیا۔ اسد اُمیش پال قتل کیس کا اہم ملزم تھا اور کافی عرصہ سے مفرور تھا۔ الزام ہے کہ اُمیش پال قتل کیس میں اسد خود ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق اُمیش قتل کیس میں ملوث  شوٹر غلام بھی انکاؤنٹرماراگیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی

اسد اور غلام دونوں پر پانچ پانچ لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ اُمیش پال کی ماں شانتی دیوی اور بیوی جیا پال نے اسد احمد کو انکاؤنٹر میں مارنے پر چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسد اور غلام پریچہ ڈیم کے قریب چھپے ہوئے تھے۔ دونوں کا ڈیم کے قریب ہی آمنا سامنا ہوگیا تھا۔

بتایاجارہا ہے کہ اسد اور غلام کا انکاؤنٹر آج 12 بجے کے قریب ہوا۔ یہ انکاؤنٹٹر یوپی کے جھانسی کے برکا گاؤں میں پریچہ ڈیم پر ہوا جو جھانسی سے 7 کیلو میٹر دور ہے۔ اس انکاؤنٹر میں 12 لوگ شامل تھے جس میں 2 ڈپٹی ایس پی اور 2 انسپکٹرز نے بھی حصہ لیا۔ پولیس نے 2 غیر ملکی پستول بھی برآمد کرلئے ہیں۔ اس تصادم میں 40 راؤن فائر کئے گئے۔

https://twitter.com/kumarsubodh_/status/1646426772282691584

اے ڈی جی امیتابھ یش نے بتایاکہ اسد اور عمر دونوں کے پاس نئے سم کارڈ اور نئے فون تھے۔ ان کے پاس سے غیر ملکی اسلحہ بھی ملا ہے۔ بتایاجارہا ہےکہ اسد اور غلام نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ اس دوران اسد اور غلام دونوں مارے گئے۔

بتایاجارہاہے کہ اسد جھانسی سے مدھیہ پردیش بھاگنے کی کی کوشش کررہا تھا۔ اس قتل کے بعد لکھنؤ چلا گیا تھا۔ لکھنؤ سے کانپور، پھر وہاں سے میرٹھ تقریباً ایک ہفتہ میرٹھ سے وہ دہلی کے سنگم وہار گئے۔ وہاس سے دوبارہ یوپی  گیا اور جھانسی شہر سے موٹر سائیکل پر مدھیہ پردیش جارہا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف رات سے جھانسی کے کئی علاقوں میں چھاپے ماررہی تھی۔ عتیق کے گینگ کے ایک رکن نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

یوپی کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ نے اسد کے انکاؤنٹر پر ٹویٹ کیا اور کہاکہ یوپی ایس ٹی ایف کو مبارکباد، اُمیش پال ایڈوکیٹ اور پولیس عہدیداروں کے قاتلوں کا یہی حشر ہونا تھا!

غلام اُمیش پال قتل کیس میں بھی ملوث تھا جسے کیس سے متعلق سی سی ٹی وی فٹیج میں ٹوپی پہنے دیکھا گیا تھا۔ غلام مفرور تھا۔ وہ عتیق احمد کے خاندان سے کافی عرصہ سے وابستہ تھے۔ وہ مریادیہ کا رہائشی تھا جہاں ماضی میں یہ گینگ میں کئی سنسنی خیز وارداتیں کرچکا ہے۔

یوپی پولیس پچھلے کئی دنوں سے اُمیش پال قتل کیس کے ملزم عتیق احمد کے بیٹے اسد کی تلاش میں تھی۔ اسد 15 دن تک دہلی میں تھے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق وہ جنوبی اور مغربی دہلی کے علاوہ دیگر مقامات پر 15 دنوں سے چھپا ہوا تھا۔

بعد میں اس نے دہلی سے بھی اپنا مقام بدل لیا۔ گزشتہ ماہ یوپی ایس ٹی ایف کی اطلاع پر دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے کاؤنٹر انٹلیجنس یونٹ نے آرمس ایکٹ کیس میں اسد کی مدد کرنے والے تین ملزمین کو گرفتار کرکے یوپی ایس ٹی ایف کے حوالے کردیا تھا۔

اترپردیش میں 24 فروری کو اُمیش پال اور ان کے دو سیکوریٹی عہدیداروں کو دھومن گنج پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ یہ سارا واقعہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں قید گیا جس کی مدد سے زیادہ تر حملوں آوروں کی شناخت ہوگئی۔

اُمیش پال کی بیوی جیا پال نے واقعہ کے اگلے دن دھومن گنج پولیس اسٹیشن میں اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس ایف آئی آر میں سابق رکن اسمبلی عتیق احمد ،ان کے بھائی اشرف ، بیوی شائستہ پروین، عتیق کے دو بیٹے ، عتیق کے ساتھیوں گڈو مسلم اور غلام اور دیگر 9 افراد کو اس حملہ میں سزا سنائی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کےلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی اور فوری کارروائی کی جس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔

a3w
a3w