جرائم و حادثات

دلہن کا سسرال میں قدم رکھتے ہی اچانک انتقال

شادی کسی بھی انسان کی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہیں لیکن ایک دلہن رخصت ہو کر سسرال پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔

قاہرہ: شادی کسی بھی انسان کی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہیں لیکن ایک دلہن رخصت ہو کر سسرال پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔

متعلقہ خبریں
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز
السیسی عرب دنیا کے پانچویں رہنما جو ہندوستان کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے

یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں شادی کا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جہاں دلہن شادی کے بعد رخصت ہوکر جیسے ہی سسرال پہنچی تو اچانک انتقال کرگئی۔

العربیہ نیوز کے مطابق مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں شادی کے بعد دلہن کے اس کے رشتے داروں نے نیک خواہشات اور خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ دلہا کے ہمراہ رخصت کیا لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ دلہن کو اپنے گھر سے نہیں بلکہ دنیا سے رخصٹ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دلہن رخصت ہوکر جیسے ہی اپنے سسرال پہنچی اور شوہر کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی تو اس کے سینے میں اچانک شدید درد اٹھا اور وہ بغیر کچھ بولے زمین پر گرگئی

دلہن کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد لڑکی کی موت کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی اور یہ دورہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔