ٹیسلا کو تلنگانہ لانے کی مساعی انجام دے،حکومت سے بی آر ایس قائد کے ٹی آر کی درخواست
کے ٹی آر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جاتا ہے کہ ٹیسلا کمپنی، ایک وفد،رواں ماہ ہندوستان روانہ کررہی ہے تاکہ مجوزہ پلانٹ کے قیام کیلئے مناسب موزوں مقام کی نشاندہی کی جاسکے۔
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے کار گزار صدر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کے روز حکومت تلنگانہ سے درخواست کی کہ وہ ٹیسلا کو تلنگانہ لانے کیلئے ممکنہ مساعی انجام دے۔
میڈیا رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ٹیسلا، ہندوستان میں 2 بلین ڈالر سے 3بلین امریکی ڈالر کے الیکٹرک کار پلانٹ کے قیام کے لئے مناسب مقام تلاش کررہی ہے۔
انہوں نے حکومت تلنگانہ سے خواہش کی کہ ٹیسلاکو تلنگانہ لانے کیلئے بہتر سے بہتر مساعی انجام دے اور ٹیسلا ٹیم کے دورہ حیدرآباد کو یقینی بنانے کی سعی کرے اور ٹیم کو حکومت، پروگریسیو پالیسی سے واقف ہوسکے۔
کے ٹی آر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جاتا ہے کہ ٹیسلا کمپنی، ایک وفد،رواں ماہ ہندوستان روانہ کررہی ہے تاکہ مجوزہ پلانٹ کے قیام کیلئے مناسب موزوں مقام کی نشاندہی کی جاسکے۔ گزشتہ ماہ مرکزی حکومت نے ان کمپنیوں کے بھاری قیمت والی امپورٹیڈ کار کے ٹرف میں کمی کردی تھی تاکہ یہ کمپنی، اندرون 3سال ملک میں کار میں تیار کرنے کا عہد کی تھی۔
سال 2022 میں تلنگانہ کے وزیر انڈسٹری وکامرس کے طور پر کے ٹی آر نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو ریاست میں اپنے پلانٹ کے قیام کی دعوت دی تھی۔