تلنگانہ
تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں اراضی تنازعہ پر بھائی کا بہن کے خاندان پر حملہ
تفصیلات کے مطابق، گاؤں کے اوپیندر ریڈی اور ان کی بہن کے درمیان کافی عرصہ سے اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔یہ حملہ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بہن نے دھان کی کٹائی شروع کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ کے گاؤں براکٹ گوڈم میں اراضی کے تنازعہ پر ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں بھائی نے بہن کے خاندان پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، گاؤں کے اوپیندر ریڈی اور ان کی بہن کے درمیان کافی عرصہ سے اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔یہ حملہ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بہن نے دھان کی کٹائی شروع کی۔
اس پر بھائی اوپیندر ریڈی نے ٹریکٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بہن، ان کے شوہر، ان کے دو بچوں اور یہاں تک کہ دھان کاٹنے والی مشین کے ڈرائیور کو ٹکردینے کی کوشش کی او حملہ کیا۔
اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد معاملہ منظر عام پر آیا۔متاثرہ خاندان نے ضلع ایس پی سے شکایت کی ہے کہ انہیں اوپیندر کی طرف سے جان کا خطرہ ہے۔