کھیل

بنگلہ دیش کا کپتان ہوتاتو کھلاڑیوں کو ماہر نفسیات کو بتاتا : وسیم اکرم

ملبورن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

وسیم اکرم نے کہاکہ اگر میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا کوچ یا کپتان ہوتا تو ٹیم کے کھلاڑیوں کو ماہر نفسیات کے پاس لے جاتا۔

انہوں نے کہاکہ بنگلادیش کو شکست کیلئے اپنے آپ کو موردِ الزام ٹھہرانا چاہیے کیونکہ شنتو 54 رنز پر کھیل رہے تھے اور چیزیں بہتر ہورہی تھیں۔ وسیم اکرم نے کہاکہ مجھے لگتا تھاکہ بنگلادیش کی ٹیم 160 کا ٹوٹل کرے گی، مگر شنتو نے عجیب شاٹ کھیلا اور بولڈ ہوگئے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ شنتو کے بعد وکٹ پر بنگلادیش کا کوئی بیٹر رک نہیں سکا۔

اکرم نے مزید کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جب کوئی اپنا مین بولر بولنگ کیلئے لاتا ہے تو اس کا مقصد وکٹ لینا ہوتاہے، بنگلادیش کے بیٹرز نے دماغ بنالیا تھاکہ ہمیں صرف شاہین شاہ آفریدی کو ہی ہٹ کرناہے۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کو 5 وکٹ سے ہراکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

a3w
a3w