تلنگانہ

مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

بی آر ایس کے سابق وزیر ورکن اسمبلی ٹی ہریش راو نے کہا کہ بی آر ایس نے مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بی آر ایس کے سابق وزیر ورکن اسمبلی ٹی ہریش راو نے کہا کہ بی آر ایس نے مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہاراشٹرا میں بی آر ایس سیاسی طور پر طاقتور نہیں ہے اس لئے ہم نے مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات سے دوری اختیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی

انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کو رقم روانہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ٹی ہریس راؤ نے آج تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزراء ریاست کی حکمرانی پر توجہ دینے کے بجائے مہاراشٹرا میں کانگریس اُمیدواروں کی تائید میں مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس مہاراشٹرا کے انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کی تائید نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی مہاراشٹرا میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

جبکہ کانگریس تلنگانہ میں اقتدار پر فائز ہونے کے11 ماہ بعد عوام سے 6 ضمانتوں اور تمام کسانوں کا2لاکھ روپے قرض معاف کرنے کے وعدوں کو پورا کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں ریونت ریڈی نے 40لاکھ کسانوں کا قرض معاف کرنے کا جھوٹا بیان دیا ہے جبکہ حکومت نے 22 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کیا ہے۔