حیدرآباد

سکندرآباد حلقہ لوک سبھا سے مقابلہ نہ کرنے بی آر ایس ایم ایل اے ڈی ناگیندر کا اعلان

ڈی ناگیندر نے واضح کیا کہ خیریت آباد حلقہ کے مسائل اور ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی تھی۔

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل اے ڈی ناگیندر نے واضح کیا کہ وہ سکندرآباد لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حامیوں سے بات چیت کے بعد ہی وہ سیاسی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیریت آباد حلقہ کے مسائل اور ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

 ان کی چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد یہ اطلاعات گشت کررہی تھیں کہ وہ کانگریس میں شامل ہوں گے اور اس پارٹی کی جانب سے سکندرآباد لوک سبھاحلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ ناگیندر نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیاتھا۔

 وہ 1994، 1999 اور 2004 کے انتخابات میں آصف نگر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ 2009 میں، وہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی کابینہ میں وزیر صحت تھے۔ کے روشیا کی کابینہ میں بھی وہ اسی عہدہ پر برقراررہے۔

2014 کے تلنگانہ عام انتخابات میں، انہوں نے خیریت آباد سے کانگریس پارٹی کی طرف سے مقابلہ کیا اور سی رام چندر ریڈی کے خلاف ہار گئے۔ 2018 میں، انہوں نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔

 2018 کے انتخابات میں، انہوں نے خیریت آباد قانون ساز اسمبلی حلقہ سے سی رام چندر ریڈی کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔2023میں بھی وہ اسی حلقہ سے بی آرایس امیدوار کے طورپر منتخب ہوئے۔